اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں نیلام کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جن کی نیلامی جمعرات 27 ستمبر کو ہوئی، وزیراعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسیں 23 لاکھ دو ہزار روپے میں نیلام ہوئیں اس نیلامی میں سب سے مہنگی بھینس 3 لاکھ 85 ہزار روپے میں نیلام ہوئی ہے۔
اس نیلامی میں لیگی کارکنوں نے خوب دلچسپی لی اور پہلی بھینس جھنگی سیداں کے ایک خریدار قلب عباس نے خریدی انہوں نے یہ بھینس تین لاکھ پچاسی ہزار میں خریدی، اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اس بھینس کی قیمت مارکیٹ میں کم ہے لیکن میں نے اس بھینس کو میاں نواز شریف کی نشانی سمجھ کر مہنگے داموں خریدا ہے، اس نیلامی میں دوسری بھینس تین لاکھ روپے میں نیلام ہوئی اور اسے حاجی امداد علی نامی شخص نے خریدا اس شخص نے کہا کہ اس بھینس کو میں فارم ہاؤس میں رکھوں گا اور پھر اسے تحفہ کے طور پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو دے دوں گا، اس نیلامی میں تیسری بھینس بھی لیگی شخص نے خریدی، یہ بھینس تین لاکھ تیس ہزار روپے میں خریدی گئی۔واضح رہے کہ بولی کے دوران بد نظمی بھی160 دیکھنے میں آئی۔خریدار اور بولی لگانے والے آپس میں الجھ پڑے۔نجی ٹی وی160 کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں آٹھ بھینسوں کی نیلامی جاری تھی اس موقع پر خریداروں نے شکوہ کیا کہ بھینسوں کی اتنی قیمت نہیں جتنی لگائی جارہی ہے، اس موقع پر وزیراعظم ہاؤس میں بھینسوں کی بولی لگانے والے عملے160 نے کہا کہ یہ اوپن بولی ہے جس نے بھینس لینی ہے لے ورنہ واپس چلا جائے، خریدار کو نقد رقم بھی ادا کرنا ہو گی۔بھینسوں کی نیلامی کے دوران خریداروں اور بولی لگانے والے عملے کے دوران نوک جھونک بھی دیکھنے میں آئی۔