بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایرانی فوجیں حرکت میں آگئیں، امریکہ نے بھی دھماکہ خیزاعلان کر دیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)خلیج عرب کے قریب آبنائے ہرمزمیں ایران اپنی فضائی مشقیں کررہا ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنگی مشقیں ایرانی دشمنوں کے لیے ایک پیغام ہیں کہ اگر ایران پر حملہ کیا جاتا ہے تو ہم اس کا فوری اور منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔گذشتہ روز اقوام متحدہ میں امریکی مندوبہ نیکی ہیلے کا کہنا تھا کہ تہران خطے میں عدم استحکام پھیلانے کے لیے

مذہبی نعروں کا استعمال کررہا ہے۔دریں اثنا امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے۔اگر ایران نے امریکی مفادات پر حملے کی کوشش کی تو تہران کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں مائیک پومپیو نے کہا کہ تہران کی طرف سے امریکی مفادات یا ہمارے علاقائی حلیفوں کے مفادات کو خطرہ پہنچا تو ہم تہران کو اس کا بھرپور جواب دیں گے۔خیال رہے کہ مائیک پومپیو نے اگست کے آخر میں کہا تھا کہ آبنائے ہرمز میں عالمی جہاز رانی کو نقصان پہنچا تو ایران کو اس کی قیمت چکانا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرنے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے علاقائی حلیفوں کے ساتھ مل کر بین الاقوامی جہاز رانی کو لاحق خطرات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کررہا ہے۔ اگر آبنائے ہرمز میں عالمی مال بردار جہازوں کو نقصان پہنچتا ہے تو ایران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔قبل ازیں اقوام متحدہ میں امریکی خاتون مندوب نکی ہیلے نے باور کرایا ہے ایران خطّے کے ممالک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے وہ مذہبی نعروں سے ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس میں ہیلے نے مشرق وسطی میں ایرانی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تہران خطّے میں ایسے حکمرانوں کو سپورٹ کر رہا ہے جو اپنے عوام کو کیمیائی مواد کے ذریعے موت کی نیند سْلا رہے ہیں۔امریکی خاتون مندوب کے مطابق تہران نے خطّے میں اپنے پڑوسی ممالک کو رونڈ ڈالا ہے۔ لبنان، شام اور یمن سب کو ایرانی قیادت مذہبی نعروں کا استحصال بھی کر رہی ہے۔نکی ہیلے نے کہا کہ ایران نے عراق کے اندر اپنے لیے خصوصی زون قائم کیا ہے تا کہ وہاں اپنے زیر انتظام ایجنٹوں اور ملیشیاؤں کو فنڈنگ اور تربیت فراہم کرے۔ ایران کی پوری خواہش ہے کہ عراق کو کمزور کیا جائے تا کہ تہران اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے میں کامیاب ہو جائے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…