امریکہ کو غلط فہمی ہے کہ وہ اتنی مہنگی جنگ کا متحمل ہوسکے گا، پاک فوج چین کیلئے کیا کررہی ہے؟سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری کے انکشافات، انتبا ہ کردیا اسلام آباد(آئی این پی )سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ امریکہ کو غلط فہمی ہے کہ وہ اتنی مہنگی جنگ کا متحمل ہوسکے گا، پاک فوج چین کے سرمایہ کاروں کو جس قسم کا تحفظ فراہم کر رہی ہے تو
وہ ڈاؤن سٹریم انڈسٹری پاکستان لا سکتے ہیں جس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا ،حکومت نے سی پیک منصوبوں میں مزید ٹرانسپرنسی لانے کا عزم کیا ہے ۔ وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکہ نے آئی ایم ایف کو پرائشرائز کیا کہ اگر آئی ایم ایف سے لیا گیا قرضہ پاکستان چین سے قرض واپس کرے گا تو ایسی صورتحال میں پاکستان کو قرضہ نہ دیا جائے جس پر چین کی طرف سے سخت ردعمل آیا تھا، امریکہ کو غلط فہمی ہے کہ وہ آج وارآن ٹیرر میں ملوث ہے اس سے امریکہ کا شدید نقصان ہوگا ، امریکہ کو سپلائی چینجز بہت مہنگی پڑیں گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی چین کے سرمایہ کاروں کو جس قسم کا تحفظ فراہم کر رہی ہے تو وہ ڈاؤن سٹریم انڈسٹری پاکستان لا سکتے ہیں ، حکومت کی جانب سے چین کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا کہا گیا اور ساتھ ساتھ منصوبوں میں ٹرانسپرنسی لانے کا بھی عزم کیا گیا ہے جو کہ اچھی بات ہے ۔خورشید قصوری نے کہا کہ بھارت بیک وقت روس ، امریکہ اور چین سے تعلقات بڑھانے کی کوشش کررہا ہے مگر امریکہ اور بھارت کا رومانس زیادہ دور تک چلتا نظر نہیں آرہا۔