پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

شیخ رشید سب پر بازی لے گئے، پاکستان ریلوے نے وزیراعظم ڈیم فنڈز میں ایک ، دو یا پانچ نہیں بلکہ کتنے کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا؟

datetime 8  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے وزیراعظم ڈیم فنڈز میں 10کروڑ روپے دے گا،14ستمبر کو مارگلہ ایکسپریس اور میانوالہ ایکسپریس کا افتتاح ہو گا، لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے افسران کو گھر بھیج دیا ہے،ریلوے میں ٹی سی ایس کی طرز پر کارگو شعبہ قائم کریں گے، جامشورو پاور کمپنی کے ساتھ کوئلے کی ترسیل کا معاہدہ کیا ہے

۔ہفتہ کو وفاقی وزیر ریلوے کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو ریلوے آفتاب اکبر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ وزیر ریلوے نے ایک سال میں خسارہ ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کا خسارہ ایک سال میں ختم کریں گے،ریلوے کے کنٹریکٹ گھوسٹ ملازمین کو فارغ کیا جائے، کنٹریکٹ ملازمین اور دفاتر سے غائب رہنے والے ریلوے پر بوجھ ہیں۔اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایک سال میں ریلوے کو خسارے سے نکالیں گے، میرٹ پر مسائل کو حل کریں گے، بہت بڑی تعداد میں اوورسیز تعاون کر رہے ہیں، شکایات کیلئے ویب سائیٹ تشکیل دی گئی ہے، ریلوے کے نظام کیلئے وائی فائی اور ٹی سی ایس کی سہولیات متعارف کرائیں گے، ہم این ایل سی اور ایف ڈبلیو او کو ساتھ لے کر چلیں گے، آج کے دور میں نیب کی بڑی دہشت ہے، میرے دور میں سینگل ٹینڈرنگ نہیں ہو گی، جتنی بھی ٹینڈرنگ ہو گی وہ پرائم منسٹر کی کیبنٹ میں ہو گی، جو فیصلہ کیبنٹ کرے گی میں ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، پاکستان ریلوے وزیراعظم ڈیم فنڈز میں دس کروڑ روپے دے گا، 14ستمبر کو مارگلہ ایکسپریس اور میانوالی ایکسپریس کا افتتاح ہو گا، 20گریڈ کے افسر کے متعلق 18ترمیم کے بعد وزیر فیصلہ نہیں کر سکتا، وہ وزیراعظم کا اختیار ہے، آمدن بڑھانے کیلئے ٹرینوں میں اشتہارات شروع کریں گے، لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے افسران کو گھر بھیج دیا ہے، ریلوے میں ٹی سی ایس کی طرز پر کارگو شعبہ قائم کریں گے، جامشورو پاور کمپنی کے ساتھ کوئلے کی ترسیل کا معاہدہ کیا ہے۔(اح)



کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…