نارووال (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنماء و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے ڈیمز کی تعمیر کے لئے اہم اقدامات کیے ، مسلم لیگ (ن) نے 23 ارب بھاشا اور 2 ارب ڈالر دیامر ڈیم کے لئے مختص کیے تھے ، ایک ارب ڈالر کی مالیت سے زمین مختص کی اور منصوبے کو آگے بڑھایا مگر 14 ارب ڈالرز کے بڑے منصوبے کے لئے عالمی ڈونرز سے رابطہ کرنا پڑے گا ۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ ڈیموں کی تعمیر کے لئے پی ایس ڈی پی سے بھی
رقم مختص کرنی ہو گی ۔ 14 ارب ڈالر کے بڑے منصوبے کے لئے عالمی ڈونرز سے رابطہ کرنا پڑتا ہے ۔ ڈیم پرمز پر کام کرنا چاہیے یہ ملک کے وسیع تر مفاد میں ہے ۔ ہماری حکومت نے 23 ارب بھاشا اور 2 ارب ڈالر دیامر ڈیم کے لئے مختص کیے تھے ۔ چین کو دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈنگ پر راضی کیا ۔ ایک ارب ڈالر کی مالیت سے زمین مختص کی اور منصوبے کو آگے بڑھایا ۔ ہماری حکومت نے ڈیم کی تعمیر سے متعلق اہم اقدامات کیے ۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پانی کی کمی پاکستان کا اہم مسئلہ ہے ۔