جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

17 ستمبر کو وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی رکوانے کیلئے بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں 17 ستمبر کو وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی رکوانے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے ۔درخواست چوہدری ناصر محمود، چیئر مین پاکستان عوامی لیگ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں وزیراعظم عمران خان، پی پی آر اے، پی آئی ڈی، وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔وزیراعظم نے اپنی پہلی تقریر میں حکومتی اخراجات میں کمی کرنے اور سرپلس گاڑیوں کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی کفایت شعاری مہم کے

برعکس نیلامی کے لیے پیش کی گئی گاڑیوں کے اشتہارات پر آٹھ کروڑ کی کثیر رقم خرچ کی۔ حکومت نے اخراجات میں کٹوتی کی بجائے آٹھ کروڑ روپے اشتہارات کی مد میں اپنے من پسند میڈیا ہاؤسز کو دیے۔ اشتہارات میں خرچ کی گئی رقم عوام کا پیسہ ہے جس کی پوچھ گچھ ان کا حق ہے۔ درخواست کہا گیا ہے کہ اشتہار کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو وزیر اعظم ہاؤس کے گیٹ نمبر 5 کے پارکنگ ایریا میں گاڑیوں کا معائنہ کیا جا سکتا ہے۔ نیلامی سے غیر ملکی مہمانوں کی آمد و رفت پر اخراجات کا بوجھ عوام پر پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…