جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دینے کے کیس کی سماعت،عدالت نے دھماکہ خیز احکامات جاری کردیئے

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے بطور وزیر اعظم انتخاب کو غیر آئینی قرار دینے کے کیس کی جلد سماعت کیلئے پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے شیخ زاہد محمود کی درخواست پر سماعت کی،

درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے متفرق درخواست میں وزیر اعظم کے انتخاب میں ووٹ نہ ڈالنے والے پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے 69 اہم ارکان قومی اسمبلی کو فریق بناتے ہوئے نشاندہی کی کہ وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے ووٹ نہیں دیئے۔ قانون کیمطابق وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کیہر رکن کا ووٹ ڈالنا ضروری ہے درخواستگزار وکیل نے یہ بھی نشاندہی کی کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی ایوان میں موجود رہیں لیکن ووٹ کاسٹ نہیں کیا. ان دونوں جماعتوں نے وزیر اعظم کے الیکشن میں حصہ نہیں لیا جو کہ ان کے حلف کی بھی خلاف ورزی ہے درخواست گزار نے دعوی کیا کہ جب وزیر اعظم کا الیکشن قانون کے مطابق نہیں ہوا تو حکومت تشکیل نہیں پا سکتی درخواستگزار نے استدعا کی کہ کیس کی اہمیت کے پیش نظر اس کی جلد سماعت کی جائے اور عمران خان کو وزیر اعظم منتخب کرنے کا اقدام غیر آئینی قرار دیا جائے عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے متفرق درخواست پر مزید کارروائی یکم نومبر تک ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے بطور وزیر اعظم انتخاب کو غیر آئینی قرار دینے کے کیس کی جلد سماعت کیلئے پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے شیخ زاہد محمود کی درخواست پر سماعت کی

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…