اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عاطف میاں کے استعفے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء سے مشاورت کے بعد عاطف میاں سے بات چیت کی گئی اور گزشتہ روز ہی فیصلہ کر لیا گیا تھا، وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ عاطف میاں کو ہٹانے میں میرا اور وفاقی وزیر مذہبی امور کا دخل ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے رابطہ کیا، عمران خان نے وفاقی وزیر سے عاطف میاں کے
معاملے پر مشورہ کیا، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے عمران خان کو فیصلے پر نظرثانی کا مشورہ دیا۔ بابر اعوان نے بھی گزشتہ روز وزیراعظم کو اس معاملے پر مشورہ دیا، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے بھی اس سلسلے میں مشاورت کی، رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں عاطف میاں کو ہٹانے میں میرا اور وفاقی وزیر مذہبی امور کا دخل ہے۔ شیخ رشید کہتے ہیں کہ میری یہ خواہش تھی کہ جمعہ کی نماز سے پہلے پہلے یہ ہو جائے۔