جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اتوار کے بجائے جمعتہ المبارک کی ہفتہ وار چھٹی کی بحالی،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) جمعۃ المبارک کی ہفتہ وار چھٹی، یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے خلاف قرار داد اور توجہ دلاؤ نوٹس اور لواری ٹنل میں آمدورفت کے سلسلہ میں شیڈول کا بہانہ بنا کر مسافروں کی تذلیل کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد ، توجہ دلاؤ نوٹس اور سوال جمع کرا دیے گئے

چترال سے متحدہ مجلس عمل کے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے مؤقف اختیار کر تے ہوئے کہا کہ جمعۃ المبارک سید الایام ہے اس لئے ہفتہ وار چھٹی جمعہ کے دن ہی ہونا چاہئے انہوں نے ایک اور قرار داد کے ذریعہ یہ بھی کہا کہ پاکستان بھر سے یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے سے ایک طرف غریب افراد سستی اشیاء خورد و نوش کی خریداری سے محروم اور ہزاروں نوجوان بے روزگار ہو ں گے جبکہ موجودہ حکومت کے منشور میں ایک کروڑ نوجوانو ں کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے ایک توجہ دلاؤ نوٹس پر لواری ٹنل کے حوالہ سے مولانا چترالی نے وزیر مواصلات سے استفسارکیا ہے کہ لواری ٹنل ہر قسم کے تعمیراتی کام ہو نے کے باوجود اور سابق وزیر اعظم کے ٹنل افتتاح کے بعد مخصوص اوقات میں ٹنل کو بند رکھنے اور مسافروں کی آمدورفت پر پابندی لگانے کا کیا جواز باقی رہتاہے اور ایک اور قرار داد کے ذریعہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق حکومت اردو زبان کے نفاذ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور دفعہ 62 ، 63 کو نہ چھیڑنے کے حوالہ سے توجہ دلاؤ نوٹس بھی جمع کیا گیا ہے ۔ جمعۃ المبارک کی ہفتہ وار چھٹی، یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے خلاف قرار داد اور توجہ دلاؤ نوٹس اور لواری ٹنل میں آمدورفت کے سلسلہ میں شیڈول کا بہانہ بنا کر مسافروں کی تذلیل کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد ، توجہ دلاؤ نوٹس اور سوال جمع کرا دیے گئے چترال سے متحدہ مجلس عمل کے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے مؤقف اختیار کر تے ہوئے کہا کہ جمعۃ المبارک سید الایام ہے اس لئے ہفتہ وار چھٹی جمعہ کے دن ہی ہونا چاہئے

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…