پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی کی لالچ بڑھ گئی، عمران خان کو ہٹا کر کیسے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، کپتان کیخلاف کیا خطرناک منصوبہ بندی کر چکے ہیں؟ معروف صحافی کے تہلکہ خیز انکشافات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

datetime 8  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شاہ محمود قریشی سپیکر قومی اسمبلی کیوں بننا چاہتے ہیں، معروف صحافی مبشر لقمان نے کپتان کے خلاف سازش کا انکشاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے میرے علم میں یہ بات آرہی تھی کہ شاہ محمود قریشی وزیراعلیٰ پنجاب بننا چاہتے ہیں اور اس کیلئے

وہ کچھ بھی کرنے کیلئے تیارہیں تاہم قدرت کا کرنا ایسا ہوا کہ وہ صوبائی اسمبلی کی ساری نشستیں ہار کر اس دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں اور قومی اسمبلی کی صرف ایک نشست ہی جیت سکے۔ حکومت سازی اور کابینہ کی تشکیل کے دوران پارٹی مشاورت کے دوران شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ کا عہدہ دینے کی پیش کش کی گئی جسے انہوں نے قبول نہیں کیا۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں وزیر خارجہ جب کسی دوسرے ملک کا دورہ کرتا ہے تو اسے سربراہ مملکت جتنا پروٹوکول دیا جاتا ہے لیکن شاہ محمود قریشی نے وزیر خارجہ بننے کے بجائے سپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ مانگ لیا ہے جس کا پہلو یہ ہے کہ جب وزیراعظم ملک میں نہیں ہوتا تو سپیکر قومی اسمبلی وزیراعظم کے فرائض سر انجام دیتا ہے ۔ اس موقع پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کیا یہ عمران خان کے خلاف ایک بڑی سازش ہو رہی ہے اور اس میں شاہ محمود قریشی ملوث ہیں؟۔مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نا اہلی کا فیصلہ آنے کے بعد شاہ محمود قریشی وزیراعظم بن جائیں گے اور وہ اس حوالے سے پیپلزپارٹی کو قابل قبول ہونگے کیونکہ ان کا پرانا ساتھ رہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل معروف صحافی حامد میر بھی اپنے کالم میں انکشاف کر چکے ہیں کہ عمران خان نے ان سے ملاقات میں کہا تھا کہ وہ ایک بندے کو وزیر خارجہ بنانا چاہتے ہیں مگر وہ سپیکر قومی اسمبلی بننے کی ضد کر رہا ہے۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ چند دن تک اس بندے کا نام سامنے آجائے گا مگر وہ یہاں اس کا نام تحریر نہیں کر رہے تاہم حامد میر کا کالم چھپنے والے روز ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو سپیکر قومی اسمبلی کیلئے نامزد کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…