منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسپیکر کاانتخاب،خورشید شاہ نے کس سے فون پر رابطہ کر کے حمایت کی درخواست کر دی ؟ تحریک انصاف کو بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 5  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(آئی این پی ) اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کیلئے خورشید شاہ نے رابطے تیزکر تے ہوئے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کو فون کرکے ان سے حمایت کی درخواست کردی اور کہا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کی، ہم جمہوری عمل کا تسلسل چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ) اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کیلئے خورشید شاہ نے رابطے تیزکر دیئے ،

انہوں نے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کو فون کرکے ان سے حمایت کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کی، ہم جمہوری عمل کا تسلسل چاہتے ہیں۔اخترمینگل نے کہا کہ چند دنوں میں اسلام آباد آ ئو ں گا اور پارٹی رہنما ئو ں سے مشاورت کے بعد حتمی جواب دیں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے کس کی حمایت کرنی ہے۔بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے مرکز اور صوبے میں حکومت کا حصہ بننے کا تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا اور پارٹی قیادت حکومت سازی کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیرہی ہے۔مرکز میں پی ٹی آئی اور بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا ہے۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے سامنے پارٹی کی جانب سے 6نکات رکھے ہیں،ان نکات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کیبعدحکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا، جبکہ بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…