جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آزمائے ہوئے کو آزمانہ عقلمندی نہیں،شاہ محمودقریشی نے بی این پی کو خبردار کردیا، آپ کا یہ کام تحریک ا نصاف ہی کرسکتی ہے، بڑی پیشکش کردی

datetime 4  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں بی این پی کے 6نکات پر پیش رفت ممکن ہے ، بی این پی 18سال سے جدوجہد کر رہی ہے ، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے ان کے مسائل حل نہیں کئے ، آزمائے ہوئے کو آزمانہ عقلمندی نہیں بی این پی رہنما جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ بی این پی مینگل 18سال سے نکات پیش کر رہی ہے مگر ان نکات کو ماننے کی صلاحیت کسی میں نہیں دیکھی،

امید ہے پی ٹی آئی نکات پر پیش رفت کرے گی ۔ ہفتہ کو پی ٹی آئی اور بی این پی کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری ملاقات اچھی رہی ہے ، ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ بی این پی کے 6نکات پر غور وفکر کیا جا سکتا ہے ، آزمائے ہوئے کو آزمانہ عقلمندی نہیں ، عمران خان دو ٹوک بات کرتے ہیں ، ملکی مفاد میں کپتان بڑے سے بڑا قدم اٹھانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج کی نشست کے بارے میں عمران خان کو آگاہ کروں گا ، بی این پی مینگل 18سال سے جدوجہد کر رہی ہے ، گزشتہ 18سال سے تحریک انصاف کی حکومت نہیں تھی ، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے بی این پی کے مسائل نہیں کئے ،ہم پہلی بار وفاق میں حکومت بنا رہے ہیں ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل بھی ا ور آج بھی بھتہ خوری کے خلاف ہیں ، کراچی کے لوگوں نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ، کراچی کے لوگوں کے ساتھ ہاتھ ملائے بغیر کراچی کے مسائل کا حل ممکن نہیں ہے ۔ بی این پی کے رہنما نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جمہوریت کیلئے مذاکرات سے مسائل حل کریں گے ، ہم ایک نتیجہ خیز ڈائیلاگ کی طرف جا رہے ہیں ۔ جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ بی این پی مینگل 18سال سے نکات پیش کر رہی ہے مگر ان نکات کو ماننے کی صلاحیت کسی میں نہیں دیکھی ، امید ہے پی ٹی آئی قیادت نکات پر پیش رفت کرے گی ، امید ہے ہم مسائل کے حل تک پہنچ جائیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…