منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں کتنے امیدواروں نے ضمانتیں ضبط کروائیں، اتنی بڑی تعداد کے آپ حیران رہ جائیں گے

datetime 29  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عام انتخابات 2018 میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے 97 حلقوں میں حصہ لینے والے ایک ہزار 106 امیدواروں میں سے ناکام 783 کی ضمانتیں بھی ضبظ ہوگئیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد واضح ہونے والی صورت حال کے مطابق کے پی اسمبلی کے لیے

انتخابات میں حصہ لینے والے 783 امیدوار متعلقہ حلقوں میں مجموعی طور پر کاسٹ ووٹ کا 10 فیصد سے زائد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ صوبائی اسمبلی کے ان 783 امیدوار وں کی جانب سے ضمانت کے طور پر جمع کیے گئے20 ہزار روپے قومی خزانے میں جمع ہوں گے۔ناکام امیدواروں کی ضمانتوں کی مد میں حاصل ہونے والی رقم سے قومی خزانے کو ایک کروڑ 56 لاکھ 60 ہزار روپے کا فائدہ ہوگا۔صوبائی اسمبلی کے لیے 10 فیصد سے کم ووٹ حاصل کرنے والے زیادہ امیدواروں کی تعداد پی کے۔84 ہنگو سے ہے جہاں 20 حلقے میں پوسٹ ہونے والے مجموعی ووٹوں کا 10 فیصد لینے میں ناکام رہے اور یوں ان کی ضمانتیں ضبط ہوئیں۔ضمانتیں ضبط کروانے والے امیدواروں میں پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے امیدواروں بھی شامل ہیں۔پی کے۔26 کوہستان سے پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار سدرہ خالد صرف 201 ووٹ حاصل کر پائیں۔خیال رہے کہ صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی کے۔78 اور پی کے۔99 میں امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی ہوگئے ہیں۔پی ٹی آئی نے کے پی میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرلی ہیں جبکہ متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) دوسرے نمبر پر ہے۔



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…