لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمود قریشی نے وزیر خارجہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب بننے کی خواہش ظاہر کر دی‘سینیٹر چوہدری محمدسرور کا وزیر خارجہ بنانے جانے کا امکان‘وزیراعلی کیلئے تین ناموں پر مشاورت جاری ہے اور عاطف خان، اسد قیصر اورشاہ فرمان میں سے کسی ایک کو وزیراعلی بنائے جانے کا امکان ۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے وزیر خارجہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب بننے کی خواہش ظاہر کر دی ہے اور اس مقصد کیلئے ضمنی انتخاب لڑنے پر غور شروع کر دیا ہے تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کیلئے بھی دو نام فائنل کر لئے ہیں جس کے مطابق اسد عمر کو وزیر خزانہ اور ملک امین اسلم کو وزیر ماحولیات بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزارت داخلہ کیلئے بھی دو نئے امیدوار سامنے آ گئے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ وزیر داخلہ کا قلمدان شیخ رشید کو دیا جائے گا یا پھر چوہدری سرور کو وزیر داخلہ بنایا جائے گاجبکہ شاہ محمود قر یشی کے وزیر خارجہ نہ بننے پر چوہدری محمدسرور وزیر خارجہ ہونے کا امکان ہے خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی کیلئے تین ناموں پر مشاورت جاری ہے اور عاطف خان اسد قیصر اورشاہ فرمان میں سے کسی ایک کو وزیراعلی بنائے جانے کا امکان ہے ۔ تحریک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمود قریشی نے وزیر خارجہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب بننے کی خواہش ظاہر کر دی‘سینیٹر چوہدری محمدسرور کا وزیر خارجہ بنانے جانے کا امکان‘وزیراعلی کیلئے تین ناموں پر مشاورت جاری ہے اور عاطف خان، اسد قیصر اورشاہ فرمان میں سے کسی ایک کو وزیراعلی بنائے جانے کا امکان ۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے وزیر خارجہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب بننے کی خواہش ظاہر کر دی ہے