جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کو حکومت سنبھالتے ہی سب سے بڑا چیلنج،قرضوں کی ادائیگی کیسے ہوگی؟ اب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کتنا زیادہ اضافہ ہوگا؟عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے انتہائی خطرناک پیش گوئی کردی

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال بڑا چیلنج ہے ٗ حکومت کو ادائیگوں کی فنانسنگ کے لیے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑے گا۔پاکستان کے عام انتخابات پر ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف دیگر چھوٹی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر حکومت بنائیگی جس کیلئے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال بڑا چیلنج ہے۔موڈیز نے بتایا کہ مسئلے کا ممکنہ حل مانیٹری

اور مالیاتی پالیسی کو سخت کرنے میں ہے، روپے کی قدر میں کمی ہوسکتی ہے ٗ حکومت کو ادائیگوں کی فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑے گا۔موڈیز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ٹیکس کم کرنے اور توانائی کی قیمتیں کم کرنے کے وعدے کئے ہیں،ٹیکس آمدنی کا وسیع نہ ہونا آنے والی حکومت کیلئے چیلنج ہوگا جب کہ گورننس بہتر بنانا اور کرپشن کا خاتمہ حکومت کے لئی بڑا چیلنج ہوگا۔موڈیز کے مطابق عالمی مسابقت نہ ہونا کمزورادارے، گورننس کی خامیاں اورکرپشن ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…