نارووال(این این آئی)ضلع نارووال میں بہو کامیاب جبکہ سسر ناکام ہو گیا۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحصیل شکر گڑھ میں سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز اکبر نے این اے 77میں ن لیگ کے ٹکٹ پر 111216ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی
جبکہ ان کے سسر اور دانیال عزیز کے والد سابق وفاقی وزیر انور عزیز چودھری پی پی 48میں آزاد حیثیت میں8854 ووٹ لے کر ہار گئے۔ ضلع ناروووال کی دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کی سیٹوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ہے ۔حلقہ این اے 77سے سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز اکبر 111216ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں ، این اے 78سے سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال126385ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔انہوں نے پی ٹی آئی کے ابرارالحق کو شکست دی۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 46سے آزاد امیدوار پیر سعیدالحسن شاہ 37500 ووٹ لیکر منتخب ہو گئے۔ پی پی 47سے (ن) لیگ کے مولانا غیاث الدین 18300 ووٹ لے کر کامیاب قرار دیئے گئے۔ پی پی 48سے (ن) لیگ کے رانا منان خان47194 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے،پی پی 49سے (ن) لیگ کے نامزد امیدوار بلال اکبر خان 44148 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، پی پی 50سے (ن) لیگ کے خواجہ محمد وسیم بٹ 61789 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔