منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

خیبرپختونخواکے عوام نے تاریخ بدلتے ہوئے پی ٹی آئی کودوسری بارحق حکمرانی دیدی،کئی اضلاع سے بڑی سیاسی جماعتوں کامکمل صفایا ،دھماکہ خیز نتائج سامنے آگئے

datetime 26  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این ا ین آئی)تحریک انصاف نے خیبرپختونخواکے کئی اضلاع سے بڑی سیاسی جماعتوں کامکمل صفایاکرکے بعض اضلاع سے کلین سویپ کرلیا صوبے کے عوام نے تاریخ بدلتے ہوئے پی ٹی آئی کودوسری بار حق حکمرانی دیدیا۔غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی 65سے زائدنشستوں پر برتری حاصل ہے

جبکہ ایم ایم اے تقریباً10سے زائدنشستوں کیساتھ بڑی اپوزیشن پارٹی بن گئی ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کو خیبر پختونخو اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل ہو گئی ہے مخصوص نشستوں کی تقسیم اور آزاد امیدوراوں کی شرکت کے بعد اسے صوبائی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو نے کا امکان ہییوں صوبے میں آئندہ حکومت پاکستان تحریک انصاف ہی کی بنتی نظر آرہی ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ صوبے کے عوام نے کسی ایک جماعت کو مسلسل دوسری مرتبہ خیبر پختونخوا میں حق حکمرانی دیا ہے۔تحریک انصاف نے اپنی جیت کے ساتھ نہ صرف مخالفین کو شکست دی بلکہ جماعت اسلامی کا دیر اوربونیر ،جے یوآئی کا ہنگو،بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان،پیپلزپارٹی کاملاکنڈ ،مسلم لیگ کا شانگلہ ،ہزارہ،عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی کا چارسدہ،صوابی اورمردان سے صفایابھی کردیاہے اس کے علاوہ پشاور،سوات، نوشہرہ،صوابی،ملاکنڈ،ہنگواوراورکزئی سے کلین سویپ کرکے مخالفین کوناکے چنے چبوادئیے ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…