ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بی آر ٹی میٹروکے کھنڈرات کی باتوں کا ڈراپ سین، پشاور والے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ساتھ یہ سلوک کرینگے؟ تمام تجزیئے غلط ثابت ہوگئے،پشاور کی پانچ قومی نشستوں کا حیرت انگیز نتیجہ سامنے آگیا

datetime 26  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این ا ین آئی)پشاورکی پانچ قومی نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کرلی ہے،پشاور کی5 قومی نشستوں پر انتخابی نتائج ،سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کا تمام نشستوں پر کلین سوئپ ،پاکستان تحریک انصاف سب سے ذیادہ ووٹ لینے والی جماعت بن گئی۔ پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 کے سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے شوکت علی 87895 ووٹ لیکر کامیاب قرار

جبکہ ان کے مد مقابل عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی غلام بلور 42478 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے حلقہ این اے 27پر پی ٹی آئی کے نور عالم 71115 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ متحدہ مجلس عمل کے حاجی غلام علی 39310 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے حلقہ این اے 28 سے پی ٹی آئی کے ارباب عامر ایوب 74414 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل ایم ایم اے کے صابر حسین اعوان 27791 ووٹ لیکر دوسرا نمبرپر رہے ،غیرسرکاری نتائج کے مطابق حلقہ این اے 30پر پی ٹی آئی کے ارباب شیر علی 73718 ووٹ اورمتحدہ مجلس عمل کے ارباب نجیب اللہ 18111 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اسی طرح این اے 29 پشاور کے نتائج میں پی ٹی آئی کے ناصر موسی زئی 49462 ووٹ کے ساتھ کامیاب قرارپائے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے مفتی نعیم جان29357 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے۔دریں اثناء تحریک انصاف نے پشاورمیں صوبائی اسمبلی کی 13نشستوں میں 12 نشستوں پر کامیاب حاصل کرلی۔غیر سرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق پشاور سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 66 کے سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمود جان 19096 ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے

جبکہ ان کے مد مقابل متحدہ مجلس عمل کے حشمت خان 11395 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے اسی طرح پشاور سے حلقہ پی کے 67 میں پاکستان تحریک انصاف کے ارباب وسیم 16912 ووٹ لیکر پہلے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے آصف اقبال داودزئی11648 ووٹ لیکر دوسرا نمبرحاصل کر پائے ۔حلقہ پی کے 68 سے پی ٹی آئی کے ارباب جہانداد 22569 ووٹ لیکر پہلے جبکہ پیپلز پارٹی کے طہماش خان 11811 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے

حلقہ پی 69میں پاکستان تحریک انصاف کے اشتیاق ارمڑ 17670 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ متحدہ مجلس عمل کے خالدوقار چمکنی 8576 ووٹ حاصل کر سکے ۔ پی کے71 میں پی ٹی آئی کے شاہ فرمان 17301 ووٹ کے ساتھ کامیاب اور مسلم لیگ ن کے صفت اللہ 9202 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے حلقہ پی کے 72 میں پی ٹی آئی کے فہیم خان 15410 ووٹ کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے ظاہر خان 5584 ووٹ کے ساتھ

دوسرے نمبر پر رہے پی کے 73 پرپی ٹی آئی کے تیمور سلیم خان15449 ووٹ لیکر کامیاب ان کے مد مقابل متحدہ مجلس عمل کے امان اللہ3796 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے پی کے 74میں پی ٹی آئی کے پیر فدا محمد 19349 ووٹ لیکر کامیاب اے این پی کے محمد ابرار 8260 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے پی کے 75میں پی ٹی آئی کے ملک واجد اللہ 27659 ووٹ سے کامیاب اے این پی کے سید عاقل شاہ 8464 ووٹ سے دوسرے نمبر پررہے ۔

غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی کے 76 پی ٹی آئی کے آصف خان 19041 ووٹ لیکر کامیاب متحدہ مجلس عمل کے بحراللہ ایڈووکیٹ 5123 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے حلقہ پی کے 77 سے پی ٹی آئی کے کامران بنگش 30417 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پیپلز پارٹی کے سید ظاہر شاہ 9271 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اسی طرح پشاورسے حلقہ پی کے 79 کے سرکاری غیر حتمی نتائج میں پی ٹی آئی کے فضل الٰہی 18044 ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے ملک نوشاد خان 5770 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…