کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر متحد مجلس عمل بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل ‘ عوامی نیشنل پارٹی ‘ بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدواروں نے رات گئے تک سبقت حاصل کر لی گئی اور کارکنوں نے جشن شروع کردیا اطلاعات کے مطابق غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اب تک متحدہ مجلس عمل ‘ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل ‘ بلوچستان عوامی پارٹی ‘ عوامی نیشنل پارٹی سمیت آزاد امیدواروں نے اب تک کئی علاقوں میں سبقت حاصل کر لی مستونگ سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے منظور
احمد مینگل ‘ قلعہ سیف اللہ سے مولانا عبدلواسع ‘ قلعہ عبداللہ سے مولوی صلاح الدین ‘ پشین سے مولوی کمال الدین ‘ آزاد امیدوار اسلم بھوتانی اب تک قومی اسمبلی کی نشستوں پر سبقت لے گئے جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے اخترحسین لانگو ‘ عوامی نیشنل پارٹی کے اصغر خان اچکزئی ‘ انجینئررزمرک خان اچکزئی ‘ جبکہ باپ پارٹی کے حاجی محمد خان طوراوتمانخیل ‘ راحت بی بی جمالی جبکہ متحدہ مجلس عمل کے عبدالواحد صدیقی سمیت دیگر امیدواروں نے رات گئے تک اکثر پولنگ اسٹیشنوں سے سبقت لے گئے جبکہ صوبہ بھر میں انتخابی نتائج کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔