اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیا آج شام7 بجے سے پہلے رزلٹ کا اعلان نہیں کرسکے گا، سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کردیا گیا ہے کہ میڈیا آج شام7 بجے سے پہلے رزلٹ کا اعلان نہیں کرسکے گا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران رزلٹ منیجمنٹ سسٹم کے تحت ہی رزلٹ ارسال کریں گے جبکہ انتخابی نتائج کو پی ٹی وی کے ذریعے شیئر کیا جائے گا۔ملک بھر میں
عام انتخابات کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ اسی سلسلہ میں گزشتہ روز میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ پولنگ کا وقت چھ بجے تک ہے، میڈیا 7 بجے تک رزلٹ کا اعلان نہیں کر سکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایم ایس سروس کو ڈیڑھ کروڑ لوگ استعمال کر چکے ہیں۔ کل ریٹرننگ افسران رزلٹ منیجمنٹ سسٹم کے تحت ہی رزلٹ ارسال کریں گے اور انتخابی نتائج کو پی ٹی وی کے ذریعے شیئر کیا جائے گا، عوام سوشل میڈیا پر دھیان نہ دیں۔