ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عام انتخابات، ’’لیگی کارکنان کی گرفتاریاں ،تحریک انصاف کیلئے خاص قسم کا ماحول اورمیڈیا پر عائد سنسرشپ کی خبریں،معروف امریکی تھنک ٹینک نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد؍واشنگٹن (آئی این پی) معروف امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز نے کہا ہے کہ پاکستان میں (آج) عام انتخابات منعقد ہو رہے ہیں لیکن عوام میں موجود تاثر3تحفظات جن میں ’’لیگی کارکنان کی ہزاروں کی تعداد میں گرفتاریوں ،انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کیلئے خاص قسم کا ماحول اورمیڈیا پر عائد سنسرشپ کی خبریں،ایسے امیدوارجن پر مبینہ طور پر دہشت گردی کے الزامات عائد تھے کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی‘‘شامل ہیں کو بیان کر رہا ہے،

ایسے حالات کے تناظر میں عوام میں تحفظات پائے جاتے ہیں کہ انتخابات میں نتائج پر کسی بھی قسم کا جشن منانے کی ضرورت نہیں ہے۔ منگل کو کونسل آن فارن ریلیشنز کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں مسلسل دوسری جمہوری حکومت سے پر امن طور پر اقتدار تیسری جمہوری حکومت کو منتقل ہو گا، انتخابات کا میدان سج چکا ہے تاہم عوام میں نتائج کے حوالے سے تحفظات پائے جاتے ہیں، عوام میں موجود تحفظات کی تین بڑی وجوہات ہیں، سب سے بڑی وجہ پاکستان کی جمہوری سیاست کے بارے میں ماحول بہت مختلف ہو چکا ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر لیگی کارکنان کی ہزاروں کی تعداد میں گرفتاریوں نے عوام میں تحفظات پیدا کئے،دوسری بڑی وجہ پاکستان کے مخصوص حلقوں کی جانب سے انتخابات سے قبل تحریک انصاف کیلئے ایک خاص قسم کا ماحول بنایا گیا،پاکستان میں میڈیا پر عائد سنسرشپ کی خبروں نے بھی عوام میں بڑے پیمانے پر تحفظات پیدا کئے،تیسری بڑی وجہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ایسے امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی جن پر مبینہ طور پر دہشت گردی کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایسے حالات کے تناظر میں عوام میں تحفظات پائے جاتے ہیں کہ انتخابات میں نتائج پر کسی بھی قسم کا جشن منانے کی ضرورت نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…