اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان،، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، بہاولپور ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،، مردان، کوہاٹ، ، فاٹا،، سکھر، سبی، نصیرآباد ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ لاہور،، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، کوہاٹ، ژوب، بنوں،، ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کی
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش لاہور میں 212، قصور 84 ، سرگودھا 53 ، جہلم49، جوہرہ آباد45 مالم جبہ41، بالاکوٹ36، کاکول13، کوہاٹ 5 ، مظفرآباد 37 ،گڑھی دوپٹہ26 ، راولاکوٹ17، کوٹلی 06 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اسلام آباد ، راولپنڈی، لاہور،، گوجرانوالہ ڈویژن، اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہا ۔