اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی کابینہ نے پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں8 مزید تین ماہ کی عبوری توسیع کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ یہاں نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر)ناصر المک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔کابینہ نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو شیڈول ٹو میں شامل کرنیکی غرض سے ترمیم کی منظوری دیدی۔کابینہ نے افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع سے متعلق معاملے پر بھی بحث کی اور ملک میں مقیم
رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں8 مزید تین ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں فنانشل انسٹی ٹیوشن رولز 2018 اور سیکشن20(7)کے تحت ایف آئی اے کی انوسٹی گیشن ایجنسی کی حیثیت سے تعیناتی کی منظوری دیدی۔اس کے علاوہ کابینہ نے وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) سال2018-19 بجٹ کی بھی منظوری دیدی۔وزیر خزانہ نے کابینہ کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف )کے حالیہ اجلاس کے حوالے سے بھی بریف کیا۔