جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

مشاہد حسین سید اچانک لندن پہنچ گئے، میاں نواز شریف سے انتہائی اہم ملاقات

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی میڈیا سیل کے انچارج سینیٹر مشاہد حسین سید اچانک لندن کے دورہ پر پہنچ گئے ہیں، وہ لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور مریم نواز سے اہم ملاقات کریں گے جبکہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنے کے بعد ہفتہ کو وطن واپس چلے جائیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے خبر رساں ادارے ’’آئی این پی‘‘ کو بتایا کہ مشاہد حسین سید جو جمعہ کو نجی ایئر لائن کی پرواز سے اسلام آباد سے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچے ہیں اور وہ 40گھنٹوں کیلئے برطانیہ کے دورہ پر آئے ہیں ان کی (آج) کسی بھی وقت مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات ہو گی جس میں وہ انہیں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی حکمت عملی، ملک کی سیاسی صورتحال، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف نیب کی کاروائیوں اور انتخابی مہم سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کریں گے، مشاہد حسین سید نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کیلئے مریم نواز کی فوری وطن واپسی کیلئے بھی پارٹی رہنماؤں کا پیغام پہنچائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاہد حسین سید بیگم کلثوم نواز کی عیادت بھی کریں گے اور وہ (آج) ہفتہ کی رات لندن سے واپس لاہور پہنچ جائیں گے جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف سے ملاقات کر کے انہیں نواز شریف سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی میڈیا سیل کے انچارج سینیٹر مشاہد حسین سید اچانک لندن کے دورہ پر پہنچ گئے ہیں، وہ لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور مریم نواز سے اہم ملاقات کریں گے جبکہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنے کے بعد ہفتہ کو وطن واپس چلے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…