اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہے جو اس حوالے سے فیصلہ (آج) ہفتہ کو کریگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 20 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 50 پیسے اور مٹی کا تیل 12 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ قیمتوں میں اضافے کی خزانہ حتمی منظوری (آج) ہفتہ کو دیگی جبکہ یکم جولائی سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا۔ ماہرین کے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، تاہم ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے قیمت بڑھانا پڑے گی۔یاد رہے نگران حکومت نے عیدالفطر سے قبل عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالتے ہوئے پٹرول 4روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ پٹرول کی اس وقت 91 روپے 96 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 105 روپے 31 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہے جو اس حوالے سے فیصلہ (آج) ہفتہ کو کریگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 20 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 50 پیسے اور مٹی کا تیل 12 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔