بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

انتخابات میں دھاندلی، چوہدری نثار کے مدمقابل ن لیگی امیدوارکے کاغذات نامزدگی کے ساتھ نیب کا اجازت نامہ اور اب گرفتاری ن لیگ کو کون الیکشن ہروانا چاہتا ہے؟سنسنی خیز انکشاف نے معاملے کو نیا رخ دیدیا

datetime 26  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی میں منظورکرتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ منگل کو الیکشن ٹریبونل اسلام آباد میں شاہدخاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی پر سماعت ہوئی۔اس موقع پر شاہدخاقان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شاہد خاقان کے کاغذات نامزدگی حلف نامہ نامکمل

ہونے پرمسترد کیے گئے،اس حوالے سے ریٹرننگ آفیسر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔وکیل کا کہنا تھا کہ آر او نے فیصلے میں لکھا کہ حلف نامہ مکمل پر نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اسے مسترد کیا گیا۔الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اپنے حلقے سے 8 بار منتخب ہوا، میں نے جو سب سے بہتر سمجھا وہ جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا وقار بلند رکھا،کبھی غیرجمہوری قوتوں سے نہیں ملا، علاقے میں روڈ وفاق، صوبائی اور مقامی حکومتیں بناتی ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حلقے کی بہتری کیلئے کیا کام کیا، اس بات کا اس سے بہتر جواب نہیں تھا ٗمیں نے یہی بہتر جواب سمجھا،اب فیصلہ حلقے کے عوام نے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ قمرالاسلام پی پی10 سے امیدوار تھے، نیب نے انہیں گرفتار کیا ہے،قمرالاسلام کے کاغذات نامزدگی میں نیب کا خط لگا ہوا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس طرح کی کارروائی کو پری پول دھاندلی نہ کہیں تو کیا کہیں، قمر الاسلام راجا کو فوری رہا کیا جائے تاکہ وہ الیکشن میں حصہ لے سکیں۔سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف نیب میں 100پیشیوں پر حاضر ہوئے ،انصاف نہ صرف ہونا چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے، ویب سائٹ پر اثاثوں کی تفصیل ڈالنا نامناسب ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے اور پاکستان کیلئے کام کیا، کبھی کسی آمر کا ساتھ نہیں دیا اور پارٹی سے وفاداری نہیں بدلی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جسے بھِی خرابی نظر آتی ہے مسلم لیگ (ن) میں ہی نظر آتی ہے، الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھ رہے ہیں اور اٹھیں

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…