جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

25 جولائی کو الیکشن نہ ہوئے تو کیا ہوگا؟چوہدری نثارعلی خان سے متعلق پارٹی کے فیصلے پر شاہد خاقان عباسی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ پارٹی نے کیا اور پارٹی جو فیصلہ کرے گی وہی ہمارا فیصلہ ہوگا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کاعذات نامزدگی میں ٹیمپرنگ نہیں کی گئی، میرے وکیل نے عدالت کے سامنے اضافی معلومات پیش کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بیان حلفی کی وجہ سے مسئلہ پیدا ہوا جس کی ضرورت نہیں تھی، حلف نامے سے مشکلات پیدا ہورہی ہے، پہلے بھی کہا تھا کہ الیکشن کے فیصلے عدالت نہیں عوام کرتے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ 25 جولائی کو الیکشن نہ ہوئے تو روکنے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ تمام جماعتوں سے ہوگا، مسلم لیگ (ن) کے زیادہ تر امیدوار عدالتوں کے چکر لگارہے ہیں، الیکشن مہم نہ چلانے سے مشکلات ہوگئیں۔ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چوہدری نثار کے خلاف امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ پارٹی نے کیا اور پارٹی جو فیصلہ کرے گی وہی ہمارا فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ میرے حلقے کے عوام میرے ساتھ ہیں، حلقے میں گیس کنکشن نہ ملنے پر 12 افراد نے احتجاج کیا، سب کے احتجاج سننے کو تیار ہوں اور یہی جمہوریت ہے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ پارٹی نے کیا اور پارٹی جو فیصلہ کرے گی وہی ہمارا فیصلہ ہوگا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کاعذات نامزدگی میں ٹیمپرنگ نہیں کی گئی، میرے وکیل نے عدالت کے سامنے اضافی معلومات پیش کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بیان حلفی کی وجہ سے مسئلہ پیدا ہوا جس کی ضرورت نہیں تھی، حلف نامے سے مشکلات پیدا ہورہی ہے

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…