ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

بااثرجاگیردارنے ظلم و بربریت کی داستان رقم کردی ،مزدوری سے انکار پر دو مزدور بھائیوں کو برہنہ کرکے تشدد،جسم کے نازک حصوں پر برف والے سوؤں سے وارکرتے رہے ،لرزہ خیز واقعہ

datetime 20  جون‬‮  2018 |

حجرہ شاہ مقیم ( آئی این پی)حجرہ شاہ مقیم میں وڈیرہ شاہی نے ظلم و بربریت کی ایک اور داستان رقم کردی ،مزدوری سے انکار پر دو مزدور بھائیوں کو برہنہ کرکے تشدد کانشانہ بناڈالا، وڈیرے جسم کے نازک حصوں پر برف والے سوؤں سے وارکرتے رہے ،پولیس نے موقع پرپہنچ کرہسپتال پہنچایا،ملزمان خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں معاف نہیں کیاجائے گا،ڈی ایس پی سرکل انعام الحق چوہدری کی صحافیوں سے گفتگو ۔

تفصیلات کے مطابق حجر ہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤ ں موضع جیٹھ پور کے محنت کش دو حقیقی بھائیوں نے مقامی زمیندارکی زرعی زمینوں پر زبردستی کام کرنے سے انکار کردیاتو گاؤں کے وڈیرے کے حکم پر دس افراد نے گزشتہ روز صبح نوبجے کے قریب دونوں محنت کش بھائیوں ساجد علی اور شرافت علی پسران نور محمد کو انکے گھر سے اغواء کرلیااورانکے گلے میں پھندے ڈال کر گاؤں کی گلیوں میں گھسیٹتے ہوئے انہیں اپنے ڈیرہ پرلے گئے جہاں لے جاکر ان کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیاگیا اوران پرسرعام برہنہ تشدد کیاگیااور آہنی تاروں سے ان کی پیٹھ کی کھال اتار دی گئی جبکہ برف والے سوؤں کے وار کرکے ان کے جسم کے نازک حصوں میں سوراخ کیے گئے ملزمان اتنے بااثر ہیں کہ گاؤں میں سے کوئی بھی مظلوموں کو انکے چنگل سے آزاد کروانے نہ پہنچااسی دوران خفیہ اطلاع پاکر مقامی پولیس نفری موقع پرپہنچی جسے آتادیکھ کرملزمان فرارہوگئے ،پولیس نے محنت کشو ں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایاجنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے دوسری طرف واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی چوہدری انعام الحق نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس پارٹی تشکیل دیکر ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے ، آئی این پی سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی ایس پی نے کہاملزمان خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے گا اورکیفرکردارتک پہنچاکردم لیں گے

دریں اثناء تشدد کانشانہ بننے والے محنت کشوں کی میڈیکو لیگل رپورٹ مرتب کی جارہی ہے،دوسری طرف ملزم پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ مضروب افراد انکی ایک لڑکی کو گھر سے بھگا کر لے جانے میں ملوث تھے جس رنج کی بناء پر یہ واقعہ پیش آیا،جبکہ ہسپتال میں دو زخمیوں کی والدہ اور بہن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکے بھائی بے گناہ ہیں اور انہیں سوتے ہوئے گھر سے اٹھا کر انسانیت سوز تشدد کیا گیا ہے ،خواتین نے روتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…