منڈی بہاوالدین(آئی این پی) انتخابی بگل بجنے کے بعدٹکٹ ملنے والے سیاسی ڈیرے آبادہوگئے،چائے پانی اورروٹی سالن اورحقہ سے خدمت کرنیکاسلسلہ شروع ہوگیاہے،جبکہ جہاں ٹکٹ کی شمع روشن نہیں ہوئی وہاں ابھی ناامیدی کاراج ہے،اورروازنہ کی بنیادپرانکے حمایتی اپنے امیدوارسے سوال کرتے دیکھائی دیتے ہیں کہ ٹکٹ ملی،اس مرتبہ ووٹربھی سمجھدارہوگیاہے وہ بھی پکے وعدے کرنے کی بجائے تسلیوں پرکام جماکررکھے ہوئے ہیں،ضلع کی دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے
درجنوں امیدوارزورآزمائی کرنے کیلئے میدان میں اتریں گے،لیکن جب تک تمام جماعتوں کے ٹکٹ اورانتخابی نشان الاٹ نہیں ہوجاتے اس وقت تک کون جیتے گاکہناقابل ازوقت ہوگا،لیکن نعرے لگانے اورکرسیاں سیدھی کرنے والوں کی موج ہوگئی ہے انہیں راشن پانی ملناشروع ہوگیاہے،یہ لوگ ہرگلی محلہ میں سرگرم دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ٹکٹ ہولڈرزامیدوارگلی محلوں میں اپنے دفترکھولنے کیلئے بندوں کی تلاش میں فہرستیں مرتب کررہے ہیں،جنہیں وہ کرسیاں ،بینرز،اورچائے پانی کاخرچ دیں گے۔