ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

2 عیدیں منانے کی روایت برقرار … خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر نماز عید کے اجتماعات

datetime 15  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور/نوشہرہ/بنوں (آئی این پی)2 عیدیں منانے کی روایت برقرار‘پشاور کی مشہور مسجد قاسم علی خان کی جانب سے چاند نظر آنے اور جمعہ کو عید کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور سمیت نوشہرہ اور بنوں میں عید منائی گئی۔ نماز عید کے مختلف اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ پشاور میں مسجد مہابت خان میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا جہاں سیکڑوں افراد نے نماز عیدالفطر ادا کی، اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں میں بھی نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔نوشہرہ کی مختلف

عید گاہوں اور مساجد میں نماز عید ادا کی گئی اور اجتماعات میں فلسطین، شام، مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔بنوں میں مرکزی عید گاہ سمیت مختلف مقامات پر نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔عید اجتماعات کے دوران ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔واضح رہے کہ مسجد قاسم علی خان میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد عید کا اعلان کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…