پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

اٹک میں لرزہ خیز واقعہ ہاتھ پاؤں باندھ کر تیز دھار آلے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کردیاگیا،دو بیویاں اور تین معصوم بچے شامل، شوہر بچ گیا، افسوسناک انکشافات

datetime 14  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک (این این آئی) اٹک کی تحصیل حضرو میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کردیا گیا ٗقتل کا لرزہ خیز واقعہ تحصیل حضرو کے گاؤں جتیال میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق گاؤں کے ایک گھر میں 5 لاشیں موجود تھیں جنہیں نامعلوم افراد نے قتل کیا جبکہ مقتولین کو ہاتھ پاؤں باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق جس بے رحمی سے بچوں کو قتل کیا گیا اس سے واقعہ کسی پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے اور نامعلوم قاتل شاید

کسی بات کا بدلہ لینا چاہتا تھا، تاہم ابھی حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔مقتولین میں گھر کے سربراہ وسیم کی 2 بیگمات علشبہ اور نائلہ، جبکہ 3 بچے حسن، کاشان اور عثمان شامل ہیں۔پولیس کے مطابق وسیم کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی جان بچ گئی ہے ٗمقتول خاندان کا تعلق کراچی سے تھا جو حضرو میں رہائش پذیر تھا۔لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئیں اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…