جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم پر انتہائی گھمبیر صورتحال ، تحریک انصاف کے اہم رہنما کو ٹکٹ نہ دینے پر خود سوزی کی کوشش، عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 9  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک (این این آئی) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک کے کزن چنگیز خان کو پی پی کا ٹکٹ نہ دینے پر پی ٹی آئی ٹائیگر کی خودسوزی کی کوشش، حلقہ بھر میں کارکنان، سپورٹرز اور سیاسی حلقوں کا سخت احتجاج، فیصلہ پر نظر ثانی نہ ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی کے چار سابق امیدواران وائس چیئرمین نے بنیادی رکنیت چھوڑنے کی دھمکی دیدی ،

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو شکست دینے کیلئے پورے چھچھ نے متفقہ طور پر پی ٹی آئی قیادت سے چنگیز خان کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کر دیا، بیرون ممالک سے بھی حلقہ عوام کا چنگیز خان سے اظہار یکجہتی، حضرو شہر کے احتجاج میں مسلم لیگی جنرل کونسلر ملک اجمل نے بھی چنگیز خان کی حمایت کر دی، تفصیلات کے مطابق پی پی 2کیلئے پی ٹی آئی کی طرف سے چنگیز خان جو کہ پرویز خٹک کے کزن بھی ہیں کو ٹکٹ نہ دینے کو علاقہ عوام نے سخت حیرت اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حضرو شہر اور مختلف یونین کونسلوں میں احتجاجی مظاہرے اور چنگیز خان سے یکجہتی کے اظہار کیلئے اجتماعات ہوئے ، فوارہ چوک حضرو میں پی ٹی آئی کارکن نے چنگیز خان کو ٹکٹ نہ ملنے پرخود پر پیٹرول چھڑک لیا اور آگ لگانے کی کوشش کی مگر مظاہرین نے پکڑ کر بچا لیاجبکہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے چارامیدواران وائس چیئرمین نے بھی سخت احتجاج کرتے ہوئے چنگیز خان کو ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے ، چنگیز خان کی عوامی مقبولیت کے پیش نظر ان سے مسلم لیگ ن کے جنرل کونسلر بزرگ سیاسی رہنما حاجی اجمل خان نے بھی ان کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ بیرون ممالک سے بھی چھاچھیوں نے پی ٹی آئی قیادت کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چنگیز خان کو پی ٹی آئی ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…