اتوار‬‮ ، 01 جون‬‮ 2025 

ساری زندگی اپو زیشن میں گزاری ،2013 میں حکومت کیساتھ بیٹھ کر بہت پچھتا یا،میر ظفر اللہ خان جما لی

datetime 9  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اللہ یار(این این آئی )سا بق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جما لی نے کہا ہے کہ ساری زندگی اپو زیشن میں گزاری 2013 میں حکومت کیساتھ بیٹھ کر میں بہت پچھتا یا۔ عمران خان مجھ سے بہت عرصہ جو نیئر ہیں میں پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہو رہا ہو ں بچوں کو شامل ہو نے کی اجازت دی ہے نواز شر یف نے بلو چستان کو پٹھانستان بنا دیا ہے اور پٹھا نو ں کے فیصلے بلو چو ں پر رائج کیے ۔

میں نے نواز شریف کو کہا تھا کہ جن کے بڑوں نے پاکستان کی مخالفت کی ہم ان کیساتھ ایک لا ئن پر نہیں چل سکتے ہیں میا ں نواز شریف نے مجھ سے اختلاف کیا مگر میں نے خاموشی اختیار کی انھیں2015میں مشورہ دیا تھا کہ اپنی ٹیم تبد یل کر یں ورنہ 2017میں آپ نہیں چل سکیں گے مگر انھو ں نے میری بات نہیں مانی۔ ان خیا لا ت کا اظہار انھو ں نے ڈیرہ اللہ یار میں ڈسٹر کٹ ریٹر نگ آفیسر کے پاس نا مزدگی فارم جمع کرانے کے بعد نیشنل پر یس کلب کے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس مو قع پر میر فرید اللہ خان جما لی ،میر خان محمد خان جما لی ، میر اورنگیز یب جما لی ، میر بر ھان خان جما لی ،میر جاوید خان جما لی ، میر عمر خان جما لی سمیت دیگر بھی موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج تک کو ئی الیکشن شفاف نہیں ہواجنرل یحییٰ کے دورمیں مری اور بگٹی کے علا قے میں 66ہزار آبادی جبکہ ووٹ1لاکھ 21ہزار کاسٹ ہو ئے تما م الیکشن میں جعلی ووٹو ں کے اندراج کروا ئے گئے جما لی برادری کی جا نب سے حلقہ این اے261کیلئے میر خان محمد خان جما لی اور پی بی13کیلئے میر عمرخان جما لی نا مزد کیا گیا ہے اور پی بی14کا فیصلہ نہیں کیا ہے برادری سے صلح مشورہ کر کے متفقہ امیدوار نا مزدکرینگے ان کا کہنا تھا کہ جنہو ں نے گزشتہ پا نچ سال میں کا م نہیں کیا ان پر عوام کو اعتراض ہے انھیں بھی سیٹ چھوڑ کر دوسروں کو موقع دینا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں سے کہا کہ اچھی ٹیم بنا ئیں اور ایماندار لو گو ں کو ساتھ رکھیں جو علا قے کے عوام کی خدمت کر سکیں ایسی ٹیم نہ رکھیں جس کی وجہ سے ہمارے اوپر انگلی اٹھے اور بد نامی ہو ان کا کہناتھا کہ خلا ئی مخلوق کی با تیں شوشہ ہیں میا ں صاحب بتا ئیں خلا ئی مخلوق کو نسی ہے جس سے وہ تنگ ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں


پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…