جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

جہانگیر ترین ہار گئے ۔۔۔ پرویز خٹک جیت گئے عمران خان جہانگیر ترین کے ساتھ ہاتھ کر گئے اور ان کے قریبی رشتہ دار کو ٹکٹ نہ دیا پرویز خٹک اپنے قریبی رشتہ دار کے لیے ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب، حیران کن تفصیلات

datetime 9  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عمران خان نے این اے 54 سے جہانگیر ترین کی ہمشیرہ کو ٹکٹ دینے کی بجائے اسد عمر کو دے دیا، تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کافی عرصے سے کوشش کر رہے تھے کہ این اے 54 سے ان کی ہمشیرہ کو ٹکٹ دیا جائے ، جہانگیر ترین کی ہمشیرہ اسلا م آباد سے پی ٹی آئی ویمن ونگ کی عہدیدار ہے لیکن عمران خان نے جہانگیر ترین کی ہمشیرہ کو ٹکٹ دینے کے بجائے اسد عمر کو ٹکٹ دے دیا ہے، واضح رہے کہ 2013 ء کا الیکشن بھی اسلام آباد سے لڑا تھا۔

جہانگیر ترین تو اپنی ہمشیرہ کے لیے ٹکٹ نہ حاصل کر سکے لیکن پرویز خٹک اپنے دامادعمران خٹک کے لیے این اے 26 نوشہرہ سے ٹکٹ لے اڑے ۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی ہے ،حیران کن طور پر اس فہرست میں کئی اہم رہنماؤں کے نام شامل نہیں ، تحریک انصاف میں شامل ہونے والی فردوس عاشق اعوان کا نام بھی اس فہرست میں شامل نہیں ہے ، اسی طرح کے پی کے سے دو مشہور رہنما علی محمد خان اور شہر یار خان آفریدی کا نام بھی فہرست میں شامل نہیں جبکہ تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی بھی ٹکٹ سے محروم رہ گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اگر مجھے ٹکٹ نہیں دیا تو کوئی بات نہیں میں پھر بھی پارٹی کے ساتھ رہوں گا ، پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھا آئندہ بھی کھڑا رہوں گا۔پاکستان تحریک انصاف نے جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے اس فہرست کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی کی 5 نشستوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے، عمران خان کراچی، لاہور، اسلام آباد، بنوں اور میانوالی سے انتخابات لڑیں گے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے 173 امیدواروں اور صوبائی اسمبلیوں کے 290 امیدواروں کی انتخابی فہرست جاری کر دی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک این اے 25 نوشہرہ اور سابق اسپیکر کے پی کے اسد قیصر این اے 18 صوابی سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔ شفقت محمود این اے 130 لاہور، اسد عمر این اے 54 اسلام آباد، شاہ محمود قریشی این اے 156 ملتان اور ان کے بیٹے زین قریشی این اے 157 ملتان سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ابرار الحق این اے 78 نارووال اور تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری این اے 67 جہلم سے انتخابی میدان میں اتریں گے اس کے علاوہ

عثمان ڈار این اے 73 سیالکوٹ سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی این اے 247 کراچی اور علی زیدی این اے 244 کراچی سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ لیاقت علی جتوئی این اے 234 دادو اور سردار یار محمد رند این اے 260 نصیر آباد/جھل مگسی سے انتخابات لڑیں گے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کراچی حلقہ این اے 243، این اے 65 بنوں، این اے 53 اسلام آباد، این اے 95 میانوالی اور این اے 131 لاہور سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔یہ فہرست تحریک انصاف نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…