جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان نے بڑے بڑوں کی چھٹی کرا دی ، فردوس عاشق اعوان، علی محمد خان اور شہریار خان کو ٹکٹ جاری نہیں کیے ابتدائی فہرست کے مطابق اور کسے کسے ٹکٹ نہیں دیا گیا؟ حیران کن صورتحال‎

datetime 8  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی ہے ،حیران کن طور پر اس فہرست میں کئی اہم رہنماؤں کے نام شامل نہیں ، تحریک انصاف میں شامل ہونے والی فردوس عاشق اعوان کا نام بھی اس فہرست میں شامل نہیں ہے ، اسی طرح کے پی کے سے دو مشہور رہنما علی محمد خان اور شہر یار خان کا نام بھی فہرست میں شامل نہیں جبکہ تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی بھی ٹکٹ سے محروم رہ گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ

عمران خان نے اگر مجھے ٹکٹ نہیں دیا تو کوئی بات نہیں میں پھر بھی پارٹی کے ساتھ رہوں گا ، پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھا آئندہ بھی کھڑا رہوں گا۔پاکستان تحریک انصاف نے جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے اس فہرست کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی کی 5 نشستوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے، عمران خان کراچی، لاہور، اسلام آباد، بنوں اور میانوالی سے انتخابات لڑیں گے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے 173 امیدواروں اور صوبائی اسمبلیوں کے 290 امیدواروں کی انتخابی فہرست جاری کر دی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک این اے 25 نوشہرہ اور سابق اسپیکر کے پی کے اسد قیصر این اے 18 صوابی سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔ شفقت محمود این اے 130 لاہور، اسد عمر این اے 54 اسلام آباد، شاہ محمود قریشی این اے 156 ملتان اور ان کے بیٹے زین قریشی این اے 157 ملتان سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ابرار الحق این اے 78 نارووال اور تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری این اے 67 جہلم سے انتخابی میدان میں اتریں گے اس کے علاوہ عثمان ڈار این اے 73 سیالکوٹ سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی این اے 247 کراچی اور علی زیدی این اے 244 کراچی سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ لیاقت علی جتوئی این اے 234 دادو اور سردار یار محمد رند این اے 260 نصیر آباد/جھل مگسی سے انتخابات لڑیں گے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کراچی حلقہ این اے 243، این اے 65 بنوں، این اے 53 اسلام آباد، این اے 95 میانوالی اور این اے 131 لاہور سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔یہ فہرست تحریک انصاف نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…