جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

قصور میں غیر قانونی طور پر غیر معیاری پٹرول کی فروخت کا دھندا جاری، محکمہ پولیس سمیت دیگر ذمہ داران بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں مصروف، انتہائی افسوسناک انکشاف

datetime 8  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور(آئی این پی ) قصور میں غیر قانونی طور پر غیر معیاری پٹرول کی فروخت ہونے لگی ،جانی ومالی شدید خطرات لاحق ، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ، سیاسی وسماجی حلقوں کااعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق قصور میں غیر قانونی طور پر کھلے پٹرول بغیر کسی خوف وفکر کے فروخت ہونے لگا مختلف جگہوں پر منی پٹرول پمپ کی دکانیں بھی کھل چکی ہے

جو شہر ی آباد ی میں کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے جہاں گلی ، محلوں ، چونکوں ، شاہراہوں پر پرچون کی دکانوں پر کھلا پٹرول فروخت کیا جارہا ہے وہی منی پٹرول پمپ کی دکانیں بھی کھل گئی ہیں جہاں پر غیر قانونی ، غیر معیاری مشینری لگا کرلوگوں کیلئے خطرے کا الارم بن گئے ہیں مگر محکمہ پولیس سمیت دیگر ذمہ داران اپنا حصہ وصول کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں کھلا پٹرول فروخت کرنے والوں نے دیدہ دلیری کا مظاہرہ کر تے ہو ئے عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے پٹرول پمپ پر نسب ہونے والی مشینری غیر قانونی طور پر دکانوں پر نسب کردی ہے جن میں اپنی مرضی کا پیمانہ فیڈ کر دیاجاتا ہے اور لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ان دکانوں پر آرام سے سمگل شدہ پٹرول فروخت کیا جارہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور چند پیسوں کے عوض لوگوں کے جان ومال کو خطرت میں ڈال دیا ہے جس پر قصور کے سیاسی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر قصوراور ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔   قصور میں غیر قانونی طور پر غیر معیاری پٹرول کی فروخت ہونے لگی ،جانی ومالی شدید خطرات لاحق ، سیاسی وسماجی حلقوں کااعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ قصور میں غیر قانونی طور پر کھلے پٹرول بغیر کسی خوف وفکر کے فروخت ہونے لگا مختلف جگہوں پر منی پٹرول پمپ کی دکانیں بھی کھل چکی ہے جو شہر ی آباد ی میں کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…