پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف پاکستانی مفادات پر حملہ آور ہو چکے، مجلس عمل، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف ایک پیج پر آگئے، معافی یا مقدمہ۔۔سابق وزیراعظم کو دو آپشن دے دئیے گئے ، اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

datetime 14  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین نما شاہ محمود قریشی نے نواز شریف کے حالیہ متنازع بیان پر کہاہے کہ میاں نواز شریف کو اس طرح کا بیان دینے کی ضرورت کیا تھی؟قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں اس میں غلط کیا ہے ٗ نوازشریف بتائیں اس بیان کی ضرورت کیا تھی؟ اور اگر بیان غلط اندازمیں پیش کیاگیا

توشہباز شریف، چودھری نثاروضاحتیں کیوں دیرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے اس بیان کو اتنا اچھالا اور نوبت یہاں تک پہنچی کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانا پڑا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج بھارت امریکا کا بہترین اتحادی ہے اس لیے ہمارا بیانیہ مسترد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف خود پریس کانفرنس کرکے قوم سے معافی مانگیں، اگرمعافی نہیں مانگتے تو ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کو بدنام کرنیکا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے ٗنواز شریف کا موقف پاکستان کے خلاف ہے، وزیراعظم ایوان کوبتائیں وہ پاکستان کیساتھ ہیں یانواز شریف کے بیانیے کیساتھ ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سندھ اسمبلی میں متفقہ طور پر مذمتی قرارداد پیش کی گئی، مولانافضل الرحمان نے بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاہک نوازشریف نے اپنے وزیراعظم کے اعلامیے کو مسترد کیا ہے ٗ اعلامیہ مسترد ہونے پر وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں انہوں نے کیا غلط کہا ٗان کے بیان سے ملکی مفادات کو کیا نقصان پہنچا ٗبتایا جائے خصوصی طیارہ بھیج کر صحافی کو بلانے کی ضرورت کیا تھی؟ ۔دوسری جانب  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے مفادات پر حملہ آور ہوگئے‘ نواز شریف اپنی وجہ سے مشکلات میں پھنسے ہیں‘

نواز شریف سیدھا سیدھا اداروں پر الزام لگا رہے ہیں۔ منگل کو نواز شریف کے بیان پر عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی وجہ سے مشکلات میں پھنسے ہیں۔ نواز شریف پاکستان کے مفادات پر حملہ آور ہوگئے۔ نواز شریف آج کہہ رہے ہیں پاکستان میں دہشت گردی کا آغاز کس نے کیا؟ نواز شریف سیدھا سیدھا اداروں پر الزام لگا رہےہیں۔دریں اثنا تحریک انصاف کے ترجمان  پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے

کہا ہے کہ وزیراعظم نے آئین اور حلف کی خلاف ورزی کی‘ وزیراعظم نے ثابت کردیا ان کی وفاداری ایک شخص کے ساتھ ہے‘ نواز شریف دشمنوں کی حمایت حاصل کرکے اقتدار چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ثابت کردیا ان کی وفاداری ایک شخص کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم نے آئین اور حلف کی خلاف ورزی کی۔ نواز شریف نے اداروں پر حملہ کیا۔ نواز شریف دشمنوں کی حمایت حاصل کرکے اقتدار چاہتےہیں قوم نواز شریف کی سیاست کو سمجھ چکی ہے۔ ایسے بیانات سے نواز شریف کو ہی نقصان پہنچے گا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…