اسلام آباد (نیو زڈیسک)دنیا کے تیزی سے پھیلتے 100بڑے شہروں میں پاکستان کے بھی8شہر شامل ہیں،اس لحاظ سے گجرانوالہ شہر کاپاکستان میں پہلا نمبر ہے جس کی عالمی فہرست میں27ویں پوزیشن ہے جبکہ فیصل آبادکانمبر33واں، راولپنڈی کا34واں،پشاور کا 36واں اور کراچی کا 39واں نمبر ہے۔دنیا کے تیزی سے پھیلتے شہروں کی فہرست میں چین کا شہر بی ہائی سر فہرست ہے جو دنیا کا سب سے زیادہ تیزی سے پھیلتا شہر ہے یہ
شہر10اعشاریہ 58فی صد کے تناسب سے پھیل رہا ہے۔ جب کہ بھارتی شہر غازی آباد کا نمبر دوسرا اوریمن کا شہر ثناء تیسرے نمبر پر برا جمان ہے۔اس فہرست میں کابل کا نمبر5واں اور بنگلہ دیش کے شہر چٹا گانگ کا نمبر دسواں ہے۔تیزی سےپھیلتے شہروں کی فہرست میں پاکستان کے کل آٹھ شہر شامل ہیں ان میں گجرانوالہ 27 ، فیصل آباد 33 ، راولپنڈی 34 ، پشاور 36کراچی39 ،لاہور41،ملتان45 ،حیدر آباد54ویں پوزیشن پر ہے۔