منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیب ہیڈ کوارٹرز کی عمارت سے انتہائی حساس اور اہم نوعیت کے سرکاری کاغذات باہر لے جانے کی کوشش ناکام ،اعلیٰ افسر کیخلاف کارروائی شروع، حیرت انگیزانکشافات

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے سیکیورٹی گارڈ عابد حسین کو اپنے فرائض انتہائی ایمانداری ، ذمہ داری ، حاضر دماغی اور قانون کے مطابق سرانجام دینے اور نیب ہیڈ کوارٹرز کی عمارت سے کچھ انتہائی حساس اور اہم نوعیت کے

سرکاری کاغذات باہر لے جانے کی کوشش کو ناکام بنانے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور10 ہزار روپے نقد انعام سے نواز ا ہے۔چیئرمین نیب نے نیب کے سیکورٹی گارڈ عابد حسین کی فرض شناسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے آپ کے ذمہ دارانہ اور قانون کے مطابق کام کرنے سے انتہائی خوشی ہو ئی ہے آپ نے جہاں اپنے فرائض نہایت احسن طریقے سے سرانجام دیئے وہاں نیب ہیڈ کوارٹرز کی عمارت سے انتہائی حساس اور اہم نوعیت کے سرکاری کاغذات غیرذمہ دارانہ ہاتھوں میں جانے سے بچ گئے۔انہوں نے نیب کے سیکورٹی گارڈ عابد حسین کو شاباش دی اور امید ظاہرکی کہ وہ اوران کے دوسرے ساتھی بھی اسی جذبے کے تحت ڈائریکٹر انٹیلی جینس اینڈ ویجیلینس نیب کی سربراہی میں کام کرتے رہیں گے۔چئیرمین نیب نے نیب ہیڈ کوارٹرز کی عمارت سے انتہائی حساس اور اہم نوعیت کے سرکاری کاغذات باہر لے جانے کی کوشش کرنے والے افسر کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے۔ قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے سیکیورٹی گارڈ عابد حسین کو اپنے فرائض انتہائی ایمانداری ، ذمہ داری ، حاضر دماغی اور قانون کے مطابق سرانجام دینے اور نیب ہیڈ کوارٹرز کی عمارت سے کچھ انتہائی حساس اور اہم نوعیت کے سرکاری کاغذات باہر لے جانے کی کوشش کو ناکام بنانے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور10 ہزار روپے نقد انعام سے نواز ا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…