منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

افغانستان کے ذریعے گوادر تک وسطی ایشیائی ریاستوں کی رسائی کو یقینی بنانے کیلئے افغان مسئلہ کا حل ناگزیر ہے ٗوزیر اعظم

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ افغانستان کے ذریعے گوادر تک وسطی ایشیائی ریاستوں کی رسائی کو یقینی بنانے کیلئے افغان مسئلہ کا حل ناگزیر ہے ٗ وسطی ایشیائی ریاستیں بندرگاہ سے استفادہ کیلئے سی پیک کا حصہ بننے میں دلچسپی رکھتی ہیں، پاکستان کو علاقائی روابط کے فروغ اور مالیاتی ہم آہنگی کیلئے چین کے صدر شی جن پنگ کے وژن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ پیر کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر اہتمام

بین الاقوامی میری ٹائم سمپوزیم سے خطاب کررہے تھے ۔ تقریب میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی، بحریہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایڈمرل محمد شفیق، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور ڈی جی میری ٹائم افیرز ریئر ایڈمرل مختار خان نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 6 فیصد ہے تاہم سمندر تک رسائی کو مناسب طور پر بروئے کار لا کر اس میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوا بازی کا شعبہ اگرچہ بہت زیادہ پرکشش دکھائی دیتا ہے تاہم 80 فیصد عالمی تجارت ابھی بھی بحری راستہ سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد بہت اہم ہے کیونکہ پاکستان سی پیک پر عملدرآمد کر رہا ہے اور چین نے ایک شاہراہ ایک پٹی کے اقدام کا آغاز کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میری ٹائم کا شعبہ ہر ملک کیلئے بہت اہم ہوتا ہے اور پاکستان نے پاک بحریہ اور مرچنٹ نیوی میں روایات قائم کی ہیں اور آج بھی کئی پاکستانی مرچنٹ نیوی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سمندر تک رسائی کی فراہمی بہتر اقتصادی مواصلاتی روابط کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرہند کا علاقہ عالمی توانائی کے بہاؤ اور تجارت کیلئے اہم مرکز ہے کیونکہ اس علاقہ سے توانائی کا بہت زیادہ بہاؤ ہے،

خطہ میں تجارتی حجم میں اضافہ کیلئے یہ بہت اچھا موقع ہے۔ خطہ کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ افغانستان کے ذریعے گوادر تک وسطی ایشیائی ریاستوں کی رسائی کو یقینی بنانے کیلئے افغان مسئلہ کا حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیائی ریاستیں بندرگاہ سے استفادہ کیلئے سی پیک کا حصہ بننے میں دلچسپی رکھتی ہیں، پاکستان اس وقت 1700 کلومیٹر سے

زائد موٹرویز نیٹ ورک بالخصوص بلوچستان میں 1200 کلومیٹر طویل دیگر سڑکوں کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے منصوبہ جات گوادر کی بندرگاہ کیلئے معاون ہوں گے، پاکستان کو علاقائی روابط کے فروغ اور مالیاتی ہم آہنگی کیلئے چین کے صدر شی جن پنگ کے وژن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں بہت زیادہ مواقع موجود ہیں جس سے نہ صرف ملک میں بلکہ پورے خطہ میں اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…