اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے لاہور جلسے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آمد پر لبیک اللھم لبیک کہنے پر معافی مانگ لی۔ تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا سیل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں شاہ محمود قریشی نے باقاعدہ معافی مانگتے ہوئے بیان حلفی دیا اور اس میں کہا کہ وہ بطور مسلمان ان الفاظ کی ادائیگی کسی شخص کے لیے سوچ بھی نہیں سکتے، جلسے کے دوران یہ الفاظ غیر ارادی طورپر ادا ہو
گئے تاہم علمائے کرام کی جانب سے توجہ مبذول کرانے پر وہ اس پر معافی مانگتے ہیں اورمیں ان الفاظ کی ادائیگی پر ان سے رجوع کرتے ہوئے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں توبہ ا ستغفار کرتا ہوں، رب کریم و رحیم مجھے معاف فرمائیں، غیر قصداً اور غیر ارادۃً ادا کیے گئے ان الفاظ سے جن حضرات کی دل شکنی ہوئی، ان سے بھی معذرت کا خواستگار ہوں، تحریک انصا ف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اس سنگین غلطی کا احساس دلانے پر علماء کرام کا بھی شکریہ ادا کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے متنازعہ الفاظ کے استعمال پر معافی مانگ لی@ImranKhanPTI @PTIofficial @SMQureshiPTI pic.twitter.com/DmOBtMmu1C
— Waqt News (@Waqtnewstv) May 3, 2018