پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

عمران خان نے خود ہی کیا عندیہ دیدیا ! دو ہزار تیرہ میں کیا ہوا تھا ؟ آئند الیکشن 2018میں کیا ہونے والاہے؟ تہلکہ خیز پیش گوئی کر دی گئی

datetime 4  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خود ہی عندیہ دے رہا ہے کہ کوئی آزاد گروپ آئیگا ٗ دو ہزار تیرہ میں خلائی مخلوق نے آر اوز کی شکل میں الیکشن کروائے ٗلیکشن میں دھاندلی ملک اور اداروں کے لیئے ٹھیک نہیں ہو گی ٗ پرویز مشرف نے انٹرویو میں کہا عمران خان نے سو سیٹیں مانگیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ بھائی مانگنا ہے تو عوام سے مانگو۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے عمران نے آزاد گروپ کو وزارتیں دینے سے ملک کمزور ہونے کی بات بے دھیانی میں کر دی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ عمران بادشاہ آدمی ہے خود اپنا راز بتا گیا ٗ خورشید شاہ نے کہا کہ عمران پورس کے ہاتھی کی طرح خود کو لتاڑ گیا ٗعمران خود ہی عندیہ دے رہا ہے کہ کوئی آزاد گروپ آئے گا۔ خورشید شاہ نے کہاکہ وہ خود اشارہ دے گیا آزاد گروپ کی مدد سے حکومت بنائے گا ٗاسی لیئے کہتے ہیں بیووقوف دوست سے دانا دشمن بہتر ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کے بقول دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن خلائی مخلوق کروا رہی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ دو ہزار تیرہ میں خلائی مخلوق نے آر اوز کی شکل میں الیکشن کروائے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ملک اور اداروں کیلئے ٹھیک نہیں ہو گی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ دھاندلی سے ملک کو بہت نقصان پہنچے گا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اگر کوئی چاہتا ہے کہ دھاندلی کر کے کسی کو جتوا دے تو بہت خطرناک ہو گا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پرویز مشرف نے انٹرویو میں کہا عمران خان نے سو سیٹیں مانگیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ بھائی مانگنا ہے تو عوام سے مانگو۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…