ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

اپوزیشن نے میڈیا پر انگلیاں اٹھا دیں،عدلیہ پر بھی چڑھائی کردی

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صرف اس بات کا خیال کرنا چاہیے کہ جس چیز سے ریاست کو نقصان ہو وہ بات نہیں کرنا چاہیے اور میڈیا کو یہ بات طے کرنے کی ضرورت ہے ٗدو مرتبہ دھچکا کھائی ہوئی پارلیمنٹ کرپٹ نظام سے ایک دم نہیں لڑ سکتی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں موجودہ حالات میں آزادی اظہار رائے پر بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ میڈیا حد سے تجاوز کر رہا ہے۔

عدلیہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس یا عدلیہ کو اس طرح بیان نہیں دینا چاہیے، وہ کسی بات پر فیصلہ دے سکتے ہیں جو کہ انھیں عدالت میں دینا چاہیے لیکن اس طرح باتیں کرنے سے ملک میں انتشار پیدا ہو گا کیونکہ یہ ایسے ادارے ہیں جن کے لوگ نہیں بلکہ فیصلے بولتے ہیں۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ مجھے اس بات پر اعتراض ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اگر عدالت میں سماعت کے دوران بات کرتے ہیں تو وہ کارروائی کا حصہ ہوتا ہے لیکن اس کے علاوہ اگر کوئی بیان عدالت سے باہر دیا جاتا ہے تو وہ تقریبا سیاسی ہی سمجھا جاتا ہے جو نہیں ہونا چاہیے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہر ادارے کو اپنا کام کرنا چاہیے اور دوسرے ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں تباہی کی بنیاد ضیاء الحق کے دور میں رکھی گئی تھی، اس ملک کا معاشرہ تباہ کر دیا اور کرپشن کا نظام متعارف کروایا جس کے بعد دو مرتبہ دھچکا کھائی ہوئی پارلیمنٹ کرپٹ نظام سے ایک دم نہیں لڑ سکتی۔

موضوعات:



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…