بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نگران وزیراعظم کا معاملہ۔۔پیپلزپارٹی نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا ن لیگ کیساتھ ملکر کس کے حوالے سیٹ اپ کرنا چاہتی ہے؟دھماکہ خیز خبر

datetime 23  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ عام انتخابات جلد از جلد ہونے چاہیے،کوشش ہے کہ نگراں وزیراعظم نیوٹرل ہواور اس کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہ ہو،پوری کوشش ہو گی کہ میرے اور وزیراعظم کے درمیان نگران وزیر اعظم کے نام پرجلد اتفاق ہو جائے،میری کوشش ہے کہ نگراں وزیراعظمایسا شخص ہو جو ایڈمنسٹریشن میں ایگزیکٹو کام کر چکا ہو۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عام انتخابات جلد از جلد ہونے چاہیے۔ نگراں وزیراعظم کے نام پر پارٹی قیادت سے مشاورت نہیں ہوئی۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی موجودگی میں پارٹی میں مشاورت کی جائے گی۔ہماری کوشش ہے کہ نگراں وزیراعظم نیوٹرل ہواور اس کا تعلق کسی پارٹی سے نہ ہو۔پاکستان میں ہر آدمی کا کسی نہ کسی پارٹی سے الحاق ضرور ہے۔ الحاق ہونا اور بات ہے کسی سیاسی پارٹی کا عہدے دار ہونا الگ بات ہے۔ایسے شخص کا نام لینا جو کسی پارٹی میں عہدے دار رہا ہو نظر آئے گا کہ کسی پارٹی کا بندہ ہے۔ایسے شخص کو نگراں وزیراعظم بنانے سے گریز کیا جائے گا۔ میری کوشش ہے کہ نگراں وزیراعظم نیوٹرل ہو اور ایڈمنسٹریشن میں ایگزیکٹو کام کر چکا ہو۔ جانے پہچانے اور تجربہ کار شخص کو ترجیح دی جائے گی۔ پوری کوشش ہو گی کہ میرے اور وزیراعظم کے درمیان نام پر اتفاق ہو جائے۔پر امید ہوں کہ نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…