جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے بھی ۔۔ن لیگ کس انتخابی نعرے کیساتھ میدان میں اترے گی، اعلان کر دیا گیا

datetime 21  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں اپنی انتخابی مہم کے دوران ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو آگے لے کر بڑھے گی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کوئی بھی شخص ایسا نہیں ہوگا جو ووٹ کی حرمت کی مخالفت کرے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن لڑے گی بھی اور کامیاب بھی ہوگی۔مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف سے متعلق کہا کہ نواز شریف وطن واپس جائیں گے ٗ حاضری سے استثنیٰ نہ ملنا عدالتی فیصلہ ہے ٗ اس حوالے سے عدالتوں سے پوچھا جائے۔ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نگراں وزیر اعظم کے نام کا فیصلہ میں اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ مشاورت سے کریں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میرے مشیر برائے خزانہ، محصولات و اقتصادی امور ڈویژن مفتاح اسمٰعیل کی ذمہ داری ہے جو اپنی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…