بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

مخالفین بھی عمران خان کی تعریف میں بول پڑے، پیپلزپارٹی کے اہم رہنما اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وہ کچھ کہہ ڈالا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

datetime 18  اپریل‬‮  2018 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان کے خلا ف کارروائی اچھا اقدام ہے بکنے والے تمام افراد کے خلاف پارٹی قیادت کو کارروائی کرنی چاہئے ۔ ن لیگ کی حکومت مزدوروں کو کچا کھا رہی ہے۔

پی ٹی آئی سے لوگوں کو جبری نکالا جا رہا ہے گزشتہ روز راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں بکنے والے ارکان کے متعلق عمران خان اور پرویز خٹک کو پہلے سے علم تھا ۔ اپنے لوگوں کو نہ سبنھالنا عمران خان کی ناکامی ہے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی یہ کوئی نئی با ت نہیں ہے آنے والے وقت میں اس سے بھی زیادہ ہارس ٹریڈنگ ہو گی۔ آئندہ ہماری حکومت ہوئی تو اس سے متعلق اہم فیصلے کریں گے ۔ آج کل سیاست میں نظریاتی لوگ نہیں رہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جمہوریت کی باتیں کرنے والے خود جمہوریت روایات پر نہیں چلتے ۔ن لیگ کی حکومت مزدوروں کو کچا کھا رہی ہے ۔ پی آئی اے سے لوگوں کو جبری طور پر نکالا جا رہا ہے۔ پاکستان کے محنت کشوں سے اپیل ہے کہ سوچ سمجھ کے فیصلہ کریں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے۔ اس وقت ملک قرضوں میں ڈوب چکا ہے۔ جبکہ معیشت تباہ ہو چکی ہے اب مزدور دھوکہ نہیں کھائے گا پیپلزپارٹی مزدور کی حق میں لڑے گی ۔  قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان کے خلا ف کارروائی اچھا اقدام ہے بکنے والے تمام افراد کے خلاف پارٹی قیادت کو کارروائی کرنی چاہئے ۔ ن لیگ کی حکومت مزدوروں کو کچا کھا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…