جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے،خورشید شاہ

datetime 17  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے‘ سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں‘اظہار رائے پر پابندی نہیں ہونی چاہیے، جمہوریت اور آمریت میں پھر کیا فرق رہے گا‘نواز شریف کو ملک اور اداروں کیخلاف بات نہیں کرنی چاہیئے ‘عدلیہ سے گزارش ہے کہ وہ سوچے کہ ایگزیکٹو کے اختیارات صرف ایگزیکٹو استعمال کرے۔

نگران وزیراعظم کا فیصلہ میں نے اور شاہد خاقان نے کرنا ہے‘حکومت سے کہا ہے 15مئی تک نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنا چاہیے ‘نگران وزیر اعظم کیلئے تحریک انصاف کے نام میڈیا کے ذریعے مجھ تک پہنچ گئے، اب ان سے ملاقات کا کوئی فائدہ نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں، نوازشریف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں۔نگراں وزیراعظم سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے کہا ہے پندرہ مئی تک نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنا چاہیے جب کہ نگراں وزیراعظم کا فیصلہ میں نے اور وزیراعظم نے کرنا ہے۔خورشید شاہ نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں سے مشاورت جاری تھی، میں نے تحریک انصاف سے رابطے کیے لیکن انہوں نے نہیں کیا، تحریک انصاف کے نام میڈیا کے ذریعے مجھ تک پہنچ گئے، اب ان سے ملاقات کا کوئی فائدہ نہیں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اظہار رائے پر پابندی نہیں ہونی چاہیے، جمہوریت اور آمریت میں پھر کیا فرق رہے گا جب کہ اظہار رائے کو ریاست کیخلاف استعمال نہیں کرنا چاہیے، قانون بھی اس کی اجازت نہیں دیتا۔ خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو ملک اور اداروں کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیئے ساتھ ہی عدلیہ سے گزارش ہے کہ وہ سوچے کہ ایگزیکٹو کے اختیارات صرف ایگزیکٹو استعمال کرے، جبکہ عدلیہ چیف ایگزیکٹو کو بلا سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…