ملتان (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج کا فیصلہ تاریخی ہے جسے سب کو قبول کرنا چاہیے ٗ تحریک انصاف بھی اس فیصلے کو قبول کرتی ہے ٗ اس سے پہلے ن لیگ والوں نے جذبات میں فیصلے کیے جو الٹے ثابت ہو گئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی کے اس فیصلے سے تحریک انصاف کو بھی بڑا نقصان ہوا ہے لیکن تحریک انصاف نے فیصلے کو قبول کر لیا ہے، مسلم لیگ ن والوں کو بھی یہ فیصلے کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے، اگر ن لیگ جارحانہ بیانیہ جاری رکھتی ہے تو اس کا نقصان انہیں ہو گا جس طرح بہت سارے ایم این ایز پارٹی سے علیحدہ ہو گئے اور مستقبل میں بھی کئی علیحدہ ہو جائیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھٹوصاحب اور اس فیصلے میں زمین آسمان کا فرق ہے، ن لیگ والے دکھی ہیں ٗ ن لیگ والوں کو یہ فیصلہ پسند نہیں آیا ہو گا کیونکہ فیصلہ ان کے لیڈر کے خلاف آیا، انہیں آگے بڑھنا ہو گا کیونکہ جماعتیں چند شخصیات کے گرد نہیں گھومتیں، ن لیگ کو آگے بڑھنا چاہیے اور کوئی ایسی قانون سازی نہیں کرنا چاہیے جو آگے چل کر ان کے لئے مشکلات پیدا کرے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارے لیڈر کو عدالت نے صادق امین قرار دیا جبکہ ن لیگ کا انجن پٹری سے اتر گیا ہے، جہانگیر ترین کو جب عدالت نے نا اہل کیا تو جہانگیر ترین خود عہدے سے مستعفی ہو گئے اور عدالتی فیصلے کے بعد سیٹ بھی چھوڑ دی کیونکہ تحریک انصاف شروع دن سے ہی قانون کی حکمرانی چاہتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج کا فیصلہ تاریخی ہے جسے سب کو قبول کرنا چاہیے ٗ تحریک انصاف بھی اس فیصلے
کو قبول کرتی ہے ٗ اس سے پہلے ن لیگ والوں نے جذبات میں فیصلے کیے جو الٹے ثابت ہو گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی کے اس فیصلے سے تحریک انصاف کو بھی بڑا نقصان ہوا ہے لیکن تحریک انصاف نے فیصلے کو قبول کر لیا ہے