پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

کمسن لڑکیاں اور ہیروئن کے ٹوکن ۔۔شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کی عین ناک کے نیچے کیا شرمناک کام ہو رہا ہے؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 12  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور اور شیخو پورہ میں پولیس کی زیر سرپرستی بچوں اور عورتوں کے ذریعے منشیات فروشی کا انکشاف، ہیروئن کی پڑیا کو ٹوکن کے خفیہ نام سے پکارا جانے لگا، منشیات فروشی کے اس مذموم دھندے کیلئے کراچی سے بھاری تعداد میں خواتین اور بچے بلوائے گئے ہیں، منشیات فروش خاتون نے نجی ٹی وی رپورٹر کے سامنے تہلکہ خیز انکشافات کر ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور اور شیخوپورہ میں پولیس کی زیر سرپرستی بچوں اور عوتوں کے ذریعے منشیات فروشی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق منشیات فروشی کے اس مذموم دھندے کیلئے کراچی سے بھاری تعداد میں خواتین اور بچوں کو یہاں لایاگیا ہے اور ہیرون کی پڑیا کو ٹوکن کے خفیہ نام سے پکارا جاتا ہے جو کہ گلیوں اور چوراہوں میں سرعام بک رہی ہے ،نجی ٹی وی دنیا نیوز کی ٹیم کی موجودگی میںپولیس نے منشیات برآمد ہونے کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا، مقامی لوگوں کے مطابق 20 سے زائد چھوٹے بچے ، بچیاں اورخواتین ہیروئن کی پڑی جسے ٹوکن کہا جاتا ہے مارکیٹوں ، اہم چوراہوں اور گلیوں میں لے کر کھڑے ہوجاتے ہیں اور خریدار آسانی سے لے جاتے ہیں ۔ شیخوپورہ کے علاقے جاوید ٹائون،کوٹ پنڈی داس، فیروزوالا،امامیہ کالونی راناٹائون ،قلعہ ستار شاہ اور لاہور کے علاقے شاہدرہ ،بیگم کوٹ، داتادربار، سعید پارک، ملک پارک، چٹھہ کالونی منشیات فروشی کا گڑھ ہیں،جہاں سے منشیات کے عادی نوجوان ایک ٹوکن 200 سے 300 روپے میں خرید لیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ منشیات فروش مبینہ طور پر پولیس کو 40 سے 50 ہزار روپے ہفتہ دیتے ہیں اور اگر دوران گشت کوئی پولیس اہلکار وہاں چلا جائے تو ان کا حصہ علیحدہ ہوتا ہے ۔ دنیا نیوز کی ٹیم نےایک نشئی کی مدد سے کوٹ عبدالمالک میں

سٹنگ آپریشن کرتے ہوئے وہاں موجود منشیات فروش بچوں سے ہیروئن کے ٹوکن خریدے اور پھر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کو اطلاع کرکے وہاں بلالیا ،تین پولیس اہلکار موٹرسائیکل پر سوار ہو کر وہاں آئے اوران ننھے منشیات فروشوں اور خواتین سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی تاہم بار بار اصرار کرنے پر بھی پولیس نے جھگیوں اور گھروں کی تلاشی نہ لی جہاں پر بہت بڑی مقدار میں

منشیات کی مخبری تھی۔یہ بھی معلوم ہوا کہ اس مکروہ دھندے کیلئے خصوصی طور پر بچوں اور خواتین کو کراچی سے یہاں لایا گیا ہے ۔ ایک منشیات فروش خاتون سے سوال کیا تو اس نے بتایا کہ وہ پہلے منشیات فروخت کرتی تھی اب اس کے ساتھی کرتے ہیں وہ یہ دھندہ چھوڑ چکی ہے ۔ اس نے انکشاف کیا کہ وہ تھانہ فیکٹری ایریااور تھانہ فیروزوالا کے پولیس اہلکاروں کو منتھلیاں دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ۔ انہیں موت کے اس کاروبار میں ایک پڑی فروخت کرنے کے عوض 50 روپے ملتے ہیں ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…