اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جعلی اکاؤنٹس برازیل، بھارت اور پاکستان میں ہونے والے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر سکتے ہیں، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے خدشہ ظاہر کر دیا۔ امریکی کانگریس میں ڈیٹالیک کے مسئلے پر اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ہم ایسے تمام جعلی اکاؤنٹس
پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان سب کو بند کر رہے ہیں جن کے ذریعے ووٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جاتی ہے۔امریکی کانگریس کے سامنےا عتراف کرتے ہوئے مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ نے اپنے صارفین کے کوائف کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے تھے اور وہ اس کوتاہی کی پوری ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔